• news

 وزیراعظم کی شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ کے اہلخانہ سے ملاقات، فاتحہ خوانی 


اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیراعظم شہباز شریف دورہ بلوچستان کے دوران پیر کو لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا شہید کے کوئٹہ میں واقع ان کی رہائش گاہ گئے اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مادر وطن کے تحفظ و سلامتی اور دفاع کے لئے شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ شہداء ہمارے ہیروز ہیں۔ شہداء کی قربانیاں مسلح افواج اور پوری قوم کے لئے عظیم جذبے کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء  اور ان کے بہادر اہل خانہ کی مقروض ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو زیارت کے قریب دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن