ڈیزل مہنگا ہونے پر پر نور عالم خان مفتاح پر برس پڑے
قومی اسمبلی کے اجلاس میںچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر خزانہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں ڈیزل سستا ہو رہا ہے، پاکستان میں مہنگا کر دیا گیا۔ انہوں نے مفتاح اسماعیل کو ناکام وزیر خزانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نا کام ہیں۔ معیشت کو چھوڑیں، ٹافیاں بیچیں، قومی اسمبلی میں کراچی کے ساحل پر جاں بحق ہونے والے 6 نوجوانوں سمیت ملک بھر میں سیلابی بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ ایوان بالا میں سینیٹر رمیش کمار نے اپنی ایک سال کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دینے کا اعلان کیا، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے چیف الیکشن کمشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سینیٹر اعظم سواتی بولے! پی ٹی آئی کے اراکین نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے منظور کر لیے تھے۔ اب 11استعفے منظور کر کے وہاں الیکشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انتخابات کروانے ہیں تو پورے ملک میں کروائیں۔
پارلیمنٹ کی ڈائری