• news

سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے  والوں کو رینک لگانے کی تقریب 

لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور نے سب انسپکٹر کے رینک لگائے۔سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں تنویر عباس، الطاف شہباز، محمد بشیر، فریاد علی،محمد فیصل، خالد عزیز، محمد معشوق، ذوالفقار علی، اصغر علی، محمد شفیق اور رؤف احمد و دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن