• news

  عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کو 4 کروڑ ڈالر کی امداد موصول

کابل (اے پی پی) افغانستان کو عالمی برادری کی جانب سے انسانی بنیاد پر بھیجی گئی 4 کروڑ ڈالر کی نقد امداد موصول ہو گئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مرکزی بنک دا افغانستان بنک (ڈی بی اے) نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی بنیاد پر بھیجی گئی 4 کروڑ ڈالر کی نقد رقم گزشتہ روز ملی، جسے افغانستان انٹرنیشنل بنک کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی بی اے نے امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نقد امداد شفاف طریقے سے خرچ کی جائے گی۔ افغانستان کو انسانی امداد کے طور پر فراہم کی جانے والی نقد رقم کی آخری قسط 3کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی، جس سے ملک کو ممکنہ اقتصادی بحران سے بچنے کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے میں مدد ملی۔

ای پیپر-دی نیشن