کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان کا کل سکاٹ لینڈ سے جوڑ پڑیگا
کراچی (ا سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز، مینز ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا میچ کل سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کو پول اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ کیساتھ رکھا گیا ،قومی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز 30 جولائی کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کیا تھا جو 2-2 گول سے برابر رہا تھا ، اس کے بعد پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 1-4 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔