• news

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے گرل فرینڈ بیکی بوسٹن سے شادی کر لی

کراچی (ا سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی گرل فرینڈ بیکی بوسٹن سے شادی کر لی۔پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں آسٹریلوی کپتان کو سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کی دلہن بیکی نے روایتی طرز  کا سفید عروسی جوڑا پہنا ہوا تھا۔ پیٹ کمنزکی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن سٹور چلاتی ہیں۔کرکٹر کی بیکی سے 2020 میں منگنی ہوئی تھی جبکہ دونوں کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن