• news

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ( کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔کشمیرپریمیئرلیگ کی انتظامیہ کے مطابق کے پی ایل کا دوسرا ایڈیشن 13 سے 26 اگست تک کھیلاجائے گا۔سات ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جن کے درمیان کل 25 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کی میزبانی مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم کرےگاجہاں ہر دن دو گروپ میچز کھیلے جائیں گے،پہلا گروپ میچ دوپہر 2 بجے جبکہ دوسرا گروپ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔24 اگست کو کوالیفائر دوپہر 2 بجے جبکہ الیمینیٹر ون شام 7 بجے کھیلا جائےگا جبکہ الیمینیٹر ٹو 25 اگست کو شام 7 بجے شروع ہوگا۔فائنل 26 اگست کوشام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن