• news

 اپنی زبان کو دماغ سے جوڑیں پھر بات کریں: ریما

لاہور (کلچرل رپورٹر) سینئر اداکارہ ریما خان نے اپنے مداحوں کو ایک بہترین مشورہ دے ڈالا۔ریما خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اوقات اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا براہ کرام، بات کرنے سے قبل اپنی زبان کو دماغ سے جوڑیں اور پھر بات کریں۔ ریما نے کہا گفتگو کے لیے انسان منہ تو اپنا کھولتا ہے لیکن تربیت ان کے بڑوں کی بولتی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ ہمیشہ اچھی بات بولیں۔

ای پیپر-دی نیشن