متھیرا نے بلی ایڈاپٹ کرلی
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ متھیرا نے ایک بھوری رنگ کی چھوٹی سی بلی کو جانوروں کے ہسپتال سے ایڈاپٹ کرلیا۔ متھیرا نے اپنی انسٹا سٹوری میں ایک بھورے رنگ کی بلی کی ویڈیو کو پوسٹ کیا ۔ اور لکھا کہ ان کا نیا فیملی ممبر جسے انہوں نے ایک جانوروں کے ہسپتال سے ایڈاپٹ کیا۔ پوسٹ میں متھیرا نے ایک نوٹ بھی لکھا کہ وہ چار ماہ کی بلی ہے جو بہت بیمار تھی اسکی پرانی مالکن نے چھوٹی سی بلی پر بہت ظلم کیا۔اب وہ بیمار بلی ہماری فیملی ممبر بن گئی ہے۔