• news

چھانگا مانگا:کوٹ گاماں میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس

چھانگا مانگا(نامہ نگار)چونیاں کے نواحی گاؤں کوٹ گاماں میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوت کانفرنس بسلسلہ عرس پیر سید حسن علی گیلانی منعقد ھوئی جس میں  مہمان خصوصی مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان کے علامہ سعد حسین رضوی  پیر سید ظہیر الحسن شاہ مرکزی نائب امیر علامہ غلام عباس فیضی رکن شوری و ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب  عکس امیر المجاھدین حافظ محمد انس حسین رضوی   زیرسرپرستی پیر سید مقصود علی گیلانی منعقد ہوئی  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سعد حسین رضوی نے فرمایا  کہ دیگر سیاسی جماعتوں نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ملک سالمیت داؤ پر لگا دی ھے اس بحران سے نجات تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان ھی واحد آپشن موجود جو ملک کو درست سمت لے جا کر قوم کو ایک حقیقی  قیادت فراھم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کانفرنس سے سے پیر سید ظہیر آلحسن شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں ضلعی قیادت امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان ضلع قصور منیر احمد خان ساقی پیر ذولفقار نوشاہی قادری شیر محمد رضوی ودیگر افراد نے بھر پور شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن