محرم الحرام میں علماء کرام و ذاکرین محبت کے فروغ کا درس دیں: ریاض ڈوگر
جھبراں (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں علماء کرام و ذاکرین حضرات بھائی چارے کے فروغ کا درس دیں اور سکیورٹی امور کو مربوط بنانے کیلئے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون ہر لحاظ سے شامل حال رکھا جائے تاکہ محرم الحرام میں کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے اور قیام امن کی فضاء فروغ پاسکیں، اپنے ایک بیان میں سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا کہ دہشت گر دوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اس کا مقصد ملک میں بد امنی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہو تاہے جن کے مذموم عزائم کی تکمیل کی راہ روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کی خاطر ہمیں اپنا پر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمیں محرم الحرام کے دوران باہمی اختلافات کو دفن کرنا اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہوگا۔