• news

ملک دشمن قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتی :اقبال گوپے را


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوامیدوار حلقہ پی پی 139 چودھری محمداقبال گوپے رانے کہا ہے کہ حلقہ پی پی139کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے کیونکہ وہ ایک سچا، کھرا اور محب وطن پاکستانی ہونے کیساتھ ساتھ عاشق رسول ﷺ ہے تحریک انصاف کے دورمیں ترتیب دی گئیں پالیسیاں فرضی نہیںتھیں بلکہ ان پالیسیوں سے ہماری آنیوالی نسلوں نے بھی استفادہ کرنا تھا انہوںنے کہاکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتی اس لیے غیر ملکی سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا ۔ان خیالات کااظہاانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ سیاسی بلیک میلنگ کرنیوالوں کو قوم نے 17جولائی کو مستردکردیا ہے اور انشاء اللہ اب 11 ستمبر کو بھی پنجاب کے تین اضلاع میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میںتحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی 14 سیاسی جماعتوں کو ملک کو درپیش مسائل نظرنہیںآتے سب کی زبان سے یکساں ایک ہی بات نکلتی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے عمران خان نے کونسا روکاہے مگر حقیقت پسندانہ موقف کی تائید کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ تمام جماعتوں کے فنڈنگ کیس سنے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے ۔

ای پیپر-دی نیشن