iملک دشمن قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتی :اقبال گوپے را
کامونکی(نمائندہ خصوصی)ہمیں چاہئے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ پودے اور درخت شہروں کے قدرتی حسن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو صاف ماحول بھی مہیا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم رانا محمد صدیق،محمد اسلام مغل،محمد اویس بلال،ارشد مسعود ویرکا،زین الاسلام مغل اور انجینئر شعیب بلال نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دینا ہے کیونکہ شجرکاری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لہٰذا ہم سب کو چاہئے کہ شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔انہوں نے کہا کہ درخت اور پودے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کا اہم ذریعہ ہیں اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس کارخیر میں شامل ہوں کیونکہ شجرکاری ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری میں معاشرے کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے بعدپودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانا بھی معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے۔