• news

حضرت امام حسین ؓنے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ کیلئے بلند کردیا: اجمل رضا قادری

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)معروف مذہبی سکالر علامہ اجمل رضا قادری نے یہاں مرکزاہلسنت جامع الفاروق میں الحسینی ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول  حضرت امام حسین ؓنے کربلا کے مقام پر اپنے جانثاروںکے ہمراہ جام شہادت نوش کرکے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بلند کردیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسوہ حسینی ؓ کو مینارہ نور بناکر اسلام کے خلاف اٹھنے والے تمام سازشوں کو ملیا میٹ کردیں ۔ انہوںنے کہا کہ طاغوتی طاقتیں آج تیزی کے ساتھ عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیںاور وہ ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں ان حالات میں علماء ومشائخ کو چاہئے کہ وہ میدان عمل میں آکر حسینی ؓ کردار اداکریں۔ کانفرنس سے صاحبزادہ پیر سید عثمان شاہ نقوی نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں علامہ محمد اجمل قادری نے خطیب الاسلام پیر سید شبیر حسین شاہ حافظ آبادی ؓ کے دربا ر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن