عمران خان کا نعرہ ملک دشمن ایجنڈے کا دیباچہ ہے :اعظم ریاض گجر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک دشمن سازش کے خاتمے کے لئے تمام محب وطن سیاسی جماعتوں کا اتحاد تب تک قائم رہے گا جب تک کہ اس فتنہ کو ملک بدر نہیں کر دیا جاتا جس فتنے کا نام عمران خان ہے الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ فوری سنا دے تا کہ اسرائیل اور بھارت سے امداد لینے والی ملک دشمن جماعت قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائے عمران خان کی کرپشن کہانیاں اب آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں، لوگوں پر کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات لگانے والا جھوٹا دیانتدار اب بے نقاب ہو چکا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعداد بھی موجودتھی انہوں نے کہاکہ کرپشن کی بنیاد پر پنجاب کو ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت سے محروم کر کے تباہی کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے عمران خان کا نیا پاکستان کا نعرہ ایک خوفناک اور ملک دشمن ایجنڈے کا دیباچہ ہے جس پر آگے چل کر نہ صرف یہ ٹولہ ملکی آئین کو معطل کرنے بلکہ خدا نخواستہ ایٹمی پروگرام کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا ارادہ رکھتے ہیں۔