ن لیگ قوم کا مستقبل ہرصورت روشن بنائیگی: فیضان خالد
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ ملک کو کسی صورت جمہوریت کی پٹڑی سے اترنے نہیں دیا جائے گا جمہوریت دشمن سازشی عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا اور ملکی معیشت کو تیزی سے بہتری کی جانب گامزن کیا جارہا ہے جس کی خاطر بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،نوازلیگ کی ملک و قوم کا مستقبل روشن و تابناک بنائے گی نواز لیگ پاکستانی کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر جمہوری اقدار کے فروغ اور انسانی بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر بھرپور آواز بلند کی، قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو جمہوریت کی مضبوطی کا جو سبق دیا پارٹی اسے آگے بڑھا رہی ہے اور موجودہ حکومت بھی عوامی فلاح و بہبود کی خاطر دن رات کوشاں ہے ا ن خیالات کااظہارانہوںنے سابق چیئرمین چودھری خالد محمود ورک کے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں اپنی مثالی عوام دوستی کے بل بوتے پر نواز لیگ کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہاکہ نواز لیگ کی سیاست کامحورومرکز پاکستان اوراس کے عوام ہیں پاکستان پرآشوب دور سے گزرچکا اب خوشحالی و ترقی ملک و قوم کا مقد ر بنے گی، پاکستان میں قیام امن اورتعمیروترقی کی کنجی نواز لیگ کی قیادت کے پاس ہے۔