شہباز شریف سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خود نکل کھڑے ہوئے:اقبال گجر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں سے آنے والے سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویش ناک ہے مشکل کی گھڑیوں میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف سیلاب زدگان کی امداد کے لئے خود نکل کھڑے ہوئے ہیں مصیبت زدہ پاکستانیوںکیلئے امدادی سرگرمیوں میں سب کو بڑھ چڑھ کر لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف ماضی میں بھی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نہ صرف پنجاب بلکہ سند ھ اور بلوچستان میں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات کے اثرات کو کم کرنے اور عوام کے ریلیف کے لئے پیش پیش رہے ہیں بطور وزیر اعظم پاکستان وہ ایک بار پھر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے خود میدان میںہیں ان کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے۔