• news

 الیکشن کمشن فیصلے نے میرے موقف پر مہرِ تصدیق ثبت کردی، فضل الرحمن


آباد( خصوصی نامہ نگار+نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فارن فنڈنگ کیس فیصلے پر اپنے رد عمل نے کہا کہ آج کے الیکشن کمیشن کے فیصلے نے میرے 2010سے اپنائے گئے موقف پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے ۔اپنے بیان میںمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان یہود سمیت عالمی قوتوں کاایجنٹ ھے اور وہ اوراسکی پارٹی غیرملکی طاقتوں کے ایجنڈے پرہے ۔ پی ٹی آئی  غیر ملکی فنڈز پر پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج اسکو عالمی چور، منی لانڈرر، جھوٹا،بددیانت اور پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والا ثابت کردیا ہے ۔حکومت کو فوری طور پر اسکی تاحیات نااھلی اور اسکی پارٹی کو بین کرنے کی کاروائی شروع کرنی چاہئے ۔

ای پیپر-دی نیشن