• news

ایمن الظواہری مارے گئے، جو با ئیڈن:  جا ئزہ لے رہے ، پاکستان ، حملہ عالمی قوا نین کی کلاف ورزی ، طالبان 


واشنگٹن‘ اسلام آباد‘ ریاض‘ کابل (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی+ آئی این پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری ڈرون حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کی شام اعلان کیا کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔ کابل میں مکان پر 2 میزائل مارے گئے تھے۔ انہوں نے ایک درست حملے کی اجازت دی جو جاری دہشت گردی کو ختم کر دے گا۔ تاہم کسی بھی افغانی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ القاعدہ کو مکمل ختم کر دیا۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق ایمن الظواہری اپنے خاندان سمیت کابل کے سیف ہائوس میں موجود تھے۔ ایمن الظواہری کے مارے جانے کے بعد ان کے خاندان کے افراد کو مکان سے نکال لیا گیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ امریکی صدر نے کہا ایمن الظواہری کی ہلاکت سے امریکی شہریوں کو انصاف مل گیا ہے۔ ہم ہر قیمت پر امریکہ کا دفاع کریں گے۔ جو لوگ ہمارے لئے خطرہ ہیں‘ ان کا تعاقب کریں گے۔ امریکہ نے ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر 25 ملین ڈالرز کا انعام مقرر کیا تھا۔ سعودی عرب نے امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کے جاں بحق ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایمن الظواہری ان دہشت گردوں میں سے تھا جس نے امریکہ اور سعودی عرب میں دہشت گرد حملوں کی قیادت کی۔ ایمن الظواہری  نے سعودی شہریوں سمیت ہزاروں بے گناہوں کو مارا۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس جان کیری نے دعویٰ کیا ڈی این اے سے تصدیق نہیں ہوئی۔ الظواہری کے مارے جانے کی دیگر ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے۔ امریکا کی جانب سے افغانستان میں کئے گئے انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق پاکستان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے سرکاری بیانات میڈیا پر دیکھے ہیں، افغانستان میں امریکا کے انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیاں سب جانتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دہشتگردی کے مقابلے کیلئے پر عزم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن