• news

اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے درخواست آج سماعت کیلئے مقرر


لاہور (سپیشل رپورٹر) اسحق ڈار کو سینیٹر سے نااہل کرانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس مزمل اختر شبیر آج بدھ درخواست پر سماعت کریں گے۔ شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمشن، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیرمین سینٹ کو اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا گیا جس پر 1 ماہ کے دوران چیرمین سینٹ نے فیصلہ نہیں کیا اور الیکشن کمشن اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر فیصلہ نہیں کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار سے عطاء الحق قاسمی کیس میں 4 کروڑ کی ریکوری کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالت الیکشن کمشن کو اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن