• news

10ہزار روپے دینے والی مقامی کمپنی بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آگئی


پیر محل (نامہ نگار) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مقامی کمپنی بھی شامل کر دی گئی۔ یہ کمپنی زین کاٹن پرائیویٹ  لمیٹڈ ملتان روڈ پر واقع ہے۔ زین کاٹن پاکستانی شہری میاں اختر جاوید کی ملکیت ہے۔ میاں اختر جاوید 2013ء میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔ میاں اختر نے پارٹی فنڈ میں 10 ہزار روپے مالیت کا چیک دیا تھا۔ زین کاٹن پرائیویٹ لمیٹڈ 1992ء میں فیصل آباد میں رجسٹرڈ کروائی گئی تھی۔ میاں اختر جاوید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ہمارے خاندان کی ملکیت ہے اور ہم پاکستانی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن