• news

عمران کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمشن میں درخواست دائر 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ اور جعلی بیان حلفی جمع کروانے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے  پر عمران خان کو  62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے،  چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بطور  ایم این اے اور  وزیراعظم حاصل مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی پر غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی، عمران خان کا بیان حلفی جھوٹا ہے. الیکشن کمیشن درخواست میں کہا گیا ہیکہ فیصل واوڈا کیکیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر انہیں نا اہل کیا گیا، نا اہلی کے ساتھ فیصل واوڈا کو تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔درخواست میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹانیکی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن