• news

تلاشی کا رروا ئیاں جا ری ،  یا سین ملک نے بھو ک ہڑتال 2ماہ کیلئے مو خر کر دی 


 سرینگر‘ نئی دہلی(کے پی آئی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیرمیں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قیدجموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین  یاسین ملک نے بھوک ہڑتال دو ماہ کے لیے موخر کر دی ہے ۔ بھارتی این ڈی ٹی  وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات دہلیسندیپ گوئل نے  پیر کی شام ان سے ملاقات کی اور  انہیں بتایا کہ ان کے مطالبات بھارتی حکومت تک پہنچا دیے گئے ہیں انہیں اس بارے میں فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق  پیر کی شام کو محمد یاسین ملک  نے سندیپ گوئل کی درخواست پر دس روز سے جاری  بھوک ہڑتال دو ماہ کے لیے مؤخر کر دی ہے ۔ دوسری جانب ضلع رامین میں ایک پولیس  چوکی کے قریب دھماکہ ہوا‘ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں 4 ہزار کشمیری پنڈت سرکاری ملازمین نے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں مقبوضہ کشمیر سے باہر تعینات کیا جائے۔ تنظیم اسلامی جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کو یوم استحصال کے طورپر منایا جائے گا۔ تنظیم اسلامی جموں و کشمیر کے محبوس چیئرمین عبدالصمد انقلابی کے ترجمان محمد عمیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کو یوم استحصال کے طورپر منایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن