• news

بلو شستان ، بارش ، سیلاب  سے مزید 15افراد جاں بحق ، 16پل ٹوٹ چکے 


کوئٹہ (بیورو رپورٹ)بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری  مزید 15 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 164 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 13 ہزار سے زائد مکانات   اور کھڑی فصلوں اور باغات کو  شدید نقصانات کا سامنا ہے۔ پی ڈی ایم اے  کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد بارشوں کی نذر ہوگئے ہیں  جاں بحق ہونے والوں میں 67 مرد 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 74 افراد زخمی ہوئے، جن میں 47 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں  بارشوں میں 670 کلو میٹر پر مشتمل6 مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں  جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں، 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں  ایک  لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید  نقصان پہنچا ہے۔گزشتہ روز  بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب رہا  جبکہ محکمہ مو سمیات نے آج ژوب، خضدار،بو لان، سبی، کو ہلو، قلات، لسبیلہ، زیارت، مو سی خیل، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ ، لورا لائی، بارکھان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظا ہر کیا ہے ۔ژوب میں باپ بیٹا دریائے ژوب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ شپ ژوب کے علا قے با دینزئی میں سیلاح خان اور اسکا بیٹا شاد گل در یائے ژوب کے کنا رے اپنی گائے کو تلاش کر نے گئے جہاں وہ اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں ڈو ب کر جاں بحق ہو گئے ، لیویز نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد  نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کارروائی جاری ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن