• news

ویلتھ گیمز انتظامیہ کی غفلت،پاکستانی باکسر ذوہیب شرکت سے محروم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) برمنگھم کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پاکستانی باکسر ذوہیب رشید فلائی ویٹ کیٹیگری ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئے ۔ ڈراز میں  نام شامل نہیں تھا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے مطابق ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ نے غلطی کی جس کی وجہ سے نام ڈراز میں شامل نہیں ہوا۔ باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر تونگ کے مطابق تین دن تک انتظامیہ معاملے کو حل کرنے کے بجائے اس کو طول دیتی رہی اور مقابلوں کے عین وقت کہہ دیا گیا کہ ڈراز نکل چکے اب تبدیلی نہیں ہوسکتی ۔ فلائی ویٹ کیٹیگری میں 16 کے بجائے 15 باکسرز کو مین ڈراز میں شامل کیا گیا تھا جبکہ ایک باکسر کو بائی دیدیا گیا۔ کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ نے ہمارے باکسر کیساتھ ناانصافی کی، باکسر کو ذہنی اذیت ہوئی جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ معاملے پر کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن اور آئبا سے احتجاج کیساتھ ساتھ کھیلوں کی عالمی عدالت میں اذالے کا بھی مطالبہ کیا جائیگا۔ ذوہیب رشید ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ ہیں‘کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو میڈل جتوانے کی پوزیشن میں بھی تھے۔

ای پیپر-دی نیشن