• news

ایشیا کرکٹ کپ پاکستان بھارت 28اگست کو دبئی میں مدمقابل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے ایشیا کپ کے حتمی شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایشیا کپ کا انعقاد 27 اگست سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو دبئی میں ٹکرائیں گی۔قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 2 ستمبر کو کوالیفائی کرنے والی ٹیم سے کھیلے گی۔میگا ایونٹ میں 13 مقابلے ہوں گے جبکہ فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔27اگست کو سری لنکا اور افغانستان ‘28اگست کو پاکستان بھارت‘30اگست کو بنگلہ دیش اور افغانستان ‘31اگست بھارت اور کوالیفائر‘یکم ستمبر کو سری لنکا ‘بنگلہ دیش ‘دو ستمبر کو پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان میچ ہوگا۔ سپر فور مرحلہ تین ستمبر سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشن سے واقف ہیں کوشش ہوگی ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ بھی یو اے ای میں ہوا تھا جس میں ہماری کارکردگی اچھی رہی تھی۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سے ون ڈے کرکٹ میں جانے پر مائنڈ سیٹ چینج کرنا پڑتا ہے، نیدرلینڈز سیریز کیلئے چار پانچ دن بعد کیمپ شروع ہورہا ہے کوشش ہے کہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ بھی کھیلیں۔

ای پیپر-دی نیشن