کامن ویلتھ گیمز : واحد خاتون باکسر سمیت 3 پاکستانی اتھلیٹس کا سفر تمام
لاہور(سپورٹس رپورٹر)برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی خاتون باکسر مہرین بلوچ سمیت تین اتھلیٹس گیمز سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ، اتھلیٹس شجر عباس اور انیلہ گلزار کا سفر مکمل ہوگیا۔الیگزینڈر سٹیڈیم میں اتھلیٹس شجر عباس اور انیلہ گلزار سومیٹر ریس کے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کی تاہم وہ زیادہ بہتر پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں۔سو میٹر ریس کی ہیٹ میں پاکستان کے شجر عباس نے چوتھی ہوزیش حاصل کی جبکہ ویمن سو میٹر ریس ہیٹ میں پاکستان کی انیلہ گلزار آخری نمبر پر رہیں۔شجر عباس نے 10.38 سکینڈ میں ریس مکمل کی اور انیلہ نے سو میٹر کا فاصلہ 14.1 سیکنڈ میں طے کی۔ پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ بھی اپنی فائٹ ہار گئیں، مہرین بلوچ کا سامنا سری لنکن باکسر سے تھا تاہم وہ انٹرنیشنل مقابلے میں اچھی پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں اور پانچ صفر سے شکست سے دوچار ہوئیں۔سوئمنگ 50 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں قومی سوئمر حسیب طارق ناکام رہے، وہ 50 میٹر فری سٹائل مقابلے میں 43ویں نمبر پر آئے۔