• news

 بلیو ورلڈ سٹی کا پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم متعارف کروانے کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی یعنی بلیو ورلڈ سٹی کی سپورٹس ویلی کے حوالے سے راولپنڈی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر، سی ای او چوہدری ندیم اعجاز اور بلیو ورلڈ سٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران سمیت راولپنڈی‘اسلام آباد کے رئیل سٹیٹ ڈیلرز اور سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ سپورٹس ویلی کے اہم فیچرز اور سہولیات کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں عالمی معیار کے مطابق سپورٹس ویلی متعارف کروا رہے ہیں جو پاکستان کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ اور ملکی سپورٹس کی دنیا میں انقلاب ثابت ہو گی۔ سپورٹس ویلی کا سب سے اہم فیچر پاکستان کا سب سے بڑا سٹیڈیم ہے جس میں پچپن ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ سٹیڈیم کے اطراف میں کثیر المنزلہ کمرشل و رہائشی اپارٹمنٹ بلڈنگز تعمیر کی جائیں گی ۔ سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز کا کہنا تھا کہ سپورٹس ویلی متعارف کروانے کا مقصد دنیا میں بنائے گئے پہلے ٹورسٹ سٹی میں سپورٹس ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔ سٹیڈیم کے اطراف میں کمرشل سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔  سپورٹس ویلی بلیو ورلڈ سٹی میں ٹارچ ہوٹل، ویلاجیو مال اور سپورٹس کلبز کیساتھ ساتھ سائیکلنگ ٹریکس، ہاکی ، والی بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال اور ٹینس کورٹ سمیت کھیلوں کی دیگر سہولیات بھی رہائشیوں کو دستیاب ہوں گی۔ بلیو ورلڈ سٹی میں تعمیر کی جانے والی بلیو مسجد استنبول کا ریپلیکا بھی سپورٹس ویلی سے متصل ہے جس کی بدولت یہاں دیگر سیاحتی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن