• news

اپٹما کابجلی ، گیس ٹیرف کی سہولت کیلئے تاخیر ی روش کیخلاف فیصلہ کا خیرمقدم

 لاہور(کامرس رپورٹر ) اپٹما نے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی جانب سے ایکسپورٹ سیکٹر کو ایف بی آر کے ایکسپورٹ اوریئنٹڈ رجسٹریشن سیل کی جانب سے بجلی اور گیس ٹیرف کی سہولت لینے لئے رجسٹریشن پراسس میں غیر ضروری تاخیر کی روش کے خلاف فیصلہ دینے کو سراہا ہے۔ چیئرمین اپٹما نارتھ زون حامد زمان نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملوں کی رجسٹریشن کو لولے لنگڑے بہانوں کے ذریعے التوا کا شکار کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے ملوں کو بلاوجہ کی لاگت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور ایف بی آر میں رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے بجلی اور گیس کا مہنگا ٹیرف دینا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ملوں نے وفاقی ٹیکس محتسب کو درخواست دی تھی کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سرکلر کے مطابق سپیشل انرجی ٹیرف کے لئے ایف بی آر کے ایکسپورٹ اوریئنٹڈ رجسٹریشن سیل میں رجسٹریشن ضروری تھی جہاں تاخیری حربے اختیار کئے جا رہے تھے۔ جس پر وفاقی ٹیکس محتسب نے تفصیلی سماعت کے بعد اس روش کے خاتمے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اپٹما نے اس فوری کاروائی پر وفاقی ٹیکس محتسب کا شکریہ ادا کیا ہے کیونکہ اس کام کے لئے ٹکسٹائل ملوں کا بہت سا وقت اور وسائل ضائع ہو رہے تھے۔ اپٹما نے امید ظاہر کی ہے ایف بی آر وفاقی ٹیکس محتسب   کے احکامات کو بلا حیل و حجت لاگو کرے گا اور اپٹما اس سلسلے میں بھرپور تعاون کے لئے تیار ہے۔ چیئرمین حامد زمان نیوفاقی ٹیکس محتسب   سے درخواست کی ہے وہ ٹیکسٹائل ملوں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ انڈسٹری ملکی معیشت میں اضافے کا موجب بنے۔

ای پیپر-دی نیشن