او پیک فنڈ مہمند ڈیم کیلئے 72 ملین ڈالر دے گا‘ معاہدے پر دستخط
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی مہمند ڈیم کیلئے 72 ملین ڈالر دے گا۔ اعلامیہ کے مطابق قرض معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ معاہدے پر آسٹریا میں پاکستان کے سفیر اور ڈی جی اوپیک فنڈ نے دستخط کئے۔ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو 2025ء تک مکمل کیا جائے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن نے کہا ہے کہ جاپان کی ملتان کیلئے ایک ارب 85 کروڑ روپے گرانٹ دے گا۔ جاپانی گرانٹ ملتان میں سیوریج اور نکاسی آب‘ نکاسی آب نظام کو اپ گریڈ کرنے پر خرچ ہو گی۔