• news

تا ئیوان میں پیدا صور تحال پر گہری تشویش ، علاقوئی امن پر گہراے اثرات مر تب ہو نگے: پاکستان


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان نے ون چائنا پالیسی کی توثیق کرتے ہوئے  اس پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیاہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے،  پاکستان کو آبنائے تائیوان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش ہے جس کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا پہلے ہی یوکرین  کے تنازعہ کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے جس کے بین الاقوامی خوراک اور توانائی کی سلامتی کے لیے  منفی مضمرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک اورایسے  بحران کی متحمل نہیں ہوسکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ  ریاستوں کے مابین تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن