• news

قومی اسمبلی وزراء عمران پر خوب برسے

 قومی اسمبلی میں  وزراء نے  عمران خان کو’’ ڈاکوئے اعظم‘‘ کا لقب دے دیا۔ وفاقی وزراء مفتی عبدالشکور اورخواجہ آصف قومی اسمبلی میں اپنی تقاریر میں عمران خان پر خوب ’’برسے‘‘ اور بڑھ چڑھ کر اپنے ’’دل کی بھڑاس‘‘ نکالی۔ بولے!  عمران خان تو چور نہیں ڈاکوئے اعظم نکلا، گلی گلی شور ہے عمران خان بالکل چور ہے، سارے لوگ یہی کہہ رہے ہیں، اب پتہ چل گیا ہے چور کون ہے، تمام دنیا میں لوگوں کو لوٹا، مولانا فضل الرحمان کا  بیانیہ تو ثابت ہوا کہ یہ یہودیوں کا ایجنٹ ہے، ایک شخص چوری کرتا ہوا پکڑا گیا، غلط حلف نامے دیئے، لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر پیسے نکالتے ہیں، نہ اداروں کا ضمیر جاگتا ہے نہ افراد کا ضمیر جاگتا ہے، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی کے آئندہ سیشن میں’’ توہین پارلیمنٹ‘‘ کا قانون لانے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی بالادستی کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے، آئندہ سیشن میں توہین پارلیمنٹ کا قانون ایوان میں لائیں گے۔ رانا قاسم نے کہا کہ جب تک قائمہ کمیٹیاں مکمل فعال نہیں ہوں گی تب تک پارلیمان کی بالادستی ممکن نہیں ہے۔ 

چوہدری شاہد اجمل

چوہدری شاہد اجمل

ای پیپر-دی نیشن