پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ملتوی
اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا جمعرات کو ممکنہ طور پر ہونے والا سربراہی اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا،اس سے قبل کہا گیا تھا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بدھ اور جمعرات کو ہوگا زرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا جمعرات کو ممکنہ طور پر ہونے والا سربراہی اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیازرائع کا بتانا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کی آئندہ تاریخ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی خیال رہے کہ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بدھ اور جمعرات کو ہوگا۔ بدھ کو اجلاس منعقد ہوا تھا تاہم جمعرات کو اجلاس ملتوی کردیا گیا۔