قوم بیدار ہو چکی، بھارتیوں، اسرائیلیوں سے ڈالر لینے والوں کو پہچان چکی: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ قوم میں بیداری آ گئی اور فارن ایجنٹ کو پہچان گئی ہے۔ قوم بھارتیوں اور اسرائیلیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کو پہچان چکی ہے۔ فارن ایجنٹ عمران خان نے تھوڑی سی منی لانڈرنگ کے بعد پوری فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف کر لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں معیشت تباہ ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لکھا عمران خان کے دور میں مہنگائی ہوئی، نوجوان بے روزگار ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ کو مبارکباد پیش کی۔