• news

پی ٹی آئی کو الیکشن کمشنر کی بجائے عمران  سے استعفیٰ مانگنا چاہئے: مریم نواز  

اسلام آباد (خبرنگار) مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمشنر سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے عمران خان سے استعفیٰ مانگنا چاہئے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے لکھا کہ عمران نے ناجائز پیسے سے اپنی جیبیں بھرنے کی خاطر جماعت کو بھینٹ چڑھا دیا۔ عمران خود تو انشاء اللہ جائے گا ہی مگر اپنے ساتھ اپنے ان ارکان کو بھی ڈبوئے گا جن کے نام پر اس نے باہر سے پیسہ منگوایا۔

ای پیپر-دی نیشن