• news

میران شاہ میں آپریشن‘ دہشت گرد ہلاک‘سپاہی شہید

اسلام آباد، شکرگڑھ (خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار) سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دہشتگردوں کی جوابی فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے نوجوان سپاہی عنصر کا تعلق شکر گڑھ کے گاؤں پاٹلاں سے ہے۔ 30 سالہ شہید عنصر نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔ شہید کا والد پاک فج کا ریٹائرڈ صوبیدار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردوں کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن