• news
  • image

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس 


 اوورسیز پاکستانی اورپی ٹی آئی پیرس فرانس کے رہنمائوں کے تاثرات

پیرس سے صاحبزادہ عتیق الرحمن
مکتوب فرانس 

تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آگیا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کی بجائے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ، تحریکِ انصاف کی فنڈنگ کے حوالے سے پاکستان کے الیکشن کمیشن کے فیصلے میں یہ کہا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جماعت پر بیرونِ ملک سے ممنوعہ فنڈز لینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں، اس حوالے سے اوورسیز پاکستانی اور 
پی ٹی آئی پیرس فرانس کے رہنما الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سخت نالاں ہیں۔ 
پی ٹی آئی پیرس فرانس کی رہنما آصفہ ہاشمی نے کہا کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پوری قوم سے اور سپریم کورٹ سے کہوںگی کہ اس ٹولے سے ہمیں بچایا جائے۔ اب ہمارا اسی بات پر فوکس ہو گا اور ان کے خلاف سخت احتجاج ہوگا۔ 
پاکستان بزنس فورم فرانس کے میڈیا سیکرٹری سلطان محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی ٹائمنگ مشکوک ہے ابھی پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی ہے اور اْسی وقت اس پر ضرب کاری لگانے کے لیے یہ فیصلہ دیا گیاہے۔
پی ٹی آئی پیرس فرانس کے راہنما ملک ارشد اعوان نے کہا کہ جو سازشیں کرنی ہیں کر لو جو فیصلے کرنے ہیں کر لو ہم اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ تھے ہیں اور ہم عمران خان کو فنڈزدیتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی پیرس فرانس کی رہنما صائمہ بابری اور ناصرہ خان نے کہا کہ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ پی پی پی ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا فیصلہ اکھٹا سْنایا جائے تو پھر یہ سوال تو بنتا ہے کہ حکم عدولی کیوں کی گئی کیا یہ توہین عدالت نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما ابرار کیانی ، یاسر خان نے کہا کہ ہم دیار غیر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی فیصلے کی پروا کیے بغیراپنی نسلوں کی بقا اور خوشحالی کے لیے تحریک انصاف کو فنڈ بھیجتے تھے اور بھیجتے رہیں گے۔ 
پی ٹی آئی اوورسیز کے سینئر رہنما یاسر قدیر ، اور چوہدری عدیل گوندل نے کہا کہ سیاسی میدان میں پی ڈی ایم ،پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتی عوام نے انکو مسترد کر دیا ہے اب یہ جماعتیں الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر پی ٹی آئی کے خلاف سازش کر رہی ہیں۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا فیصلہ تھا کہ تینوں پارٹیوں کا فیصلہ اکھٹا سنایا جائے مگر الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کیاہے۔
پی ٹی آئی فرانس کے سینئر راہنما چوہدری گلزار لنگڑیال نے کہا کہ ہمیشہ پی ٹی آئی کو ہی ٹارگٹ کیوں کیا جاتا ہے۔ دوسری جماعتوں کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جاتا ہم اسکی پْر زور مذمت کرتے ہیں۔ 
پی ٹی آئی فرانس کے سابق جنرل سیکریٹری رہنما چوہدری اعجاز جٹ , نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش پھر نا کام ہوگئی پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور یہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگ جائے۔ 
تحریک انصاف کے متحرک راہنما حاجی ابرار اعوان ، عرفان اکبر لنگاہ ، عاکف غنی نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور  وطن عزیز کی ترقی  و خوشحالی اور عوام کی فلاح بہبود کے لیے ہمیشہ اپنے قائد کا ساتھ نبھائیں گے۔ 
فیصلے کے بعد تحریک انصاف فرانس کے سابق سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ  اور چوہدری رْخسار احمد راجو نے کہا کہ عمران خان ا وورسیز پاکستانیوں کا مان ہیں اور ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن