• news
  • image

 نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھانا میرا مشن ہے


 پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے پی ایم ایل این کے ساتھ ہیں اور مسلسل18سال پی ایم این یو اے ای کے جنرل سیکرٹری رہے ہیں، اْن کی18سالہ خدمات کو مد نظر رکھتے  ہوئے ہی اعلیٰ قیادت نے انہیں بطور صدر پی ایم ایل این امارات مقرر کیا تھا جس پر وہ قائد محترم محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف، بیرسٹر ا مجد ملک اور ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر کے ممنون مشکور ہیں، غلام مصطفی مغل نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ بیس سالوں کے دوران پارٹی کے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، ثابت قدمی سے مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے اور ہر طرح کے حالات کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔ جبکہ بحیثیت صدر دو سالوں کے دوران انہوں نے پی ایم ایل این امارات میں جان ڈال دی ہے تمام یونٹوں کو متحد کر کے رکھا ہے اور مسلم لیگ ن امارات کی ممبر شپ میں اضافہ کیا ہے، غلام مصطفی مغل نے بتایا کہ امارات میں پی ایم ایل این کے تین یونٹ بالکل ڈیڈ پڑے تھے جنہیں بڑی محنت سے بحال اور فعال کیا گیا ہے، یو اے ای کی ہر ریاست میں اس وقت پی ایم ایل این کے یونٹ قائم ہیں جو بڑی تندہی سے اپنا کام کر رہے ہیں، امارات کی ساتوں ریاستوں میں پی ایم ایل این کے تمام یونٹ انتہائی مستعد اور فعال ہیں جو پارٹی کاز کو آگے بڑھانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں جبکہ میں براہ راست ان کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں، غلام مصطفی مغل نے کہا کہ میرا اصل مقصد پی ایم ایل این کو امارات میں مزید مضبوط کرنا ہے، اس کی ممبر شپ بڑھانا، تمام یونٹس اور ورکر کو متحد رکھنا، پارٹی کاز کو آگے بڑھانا اور قائد محترم محمد نواز شریف کے بیانئے کو ہر ایک تک پہنچانا ہے، انہوں نے کہا کہ عہدے تو پارٹی کی امانت ہوتے ہیں، پارٹی جب چاہیے انہیں واپس لے سکتی ہے، اصل بات تو پارٹی کے فروغ کے لئے کام کرنا ہے چاہے  وہ کسی عہدہ میں رہ کر کیا جائے، یا ورکر بن کر کیا جائے، غلام مصطفی مغل نے کہا کہ انہوں نے بطور صدر اپنے عہدے کے ساتھ انصاف کیا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن امارات کی ساری قیادت میرے ساتھ ہے اور ساتوں ریاستوں کے یونٹس اور ان کے صدور میری آواز پر لبیک کہتے ہوئے پی ایم ایل این کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور پارٹی کے مقصد کو آگے بڑھا رہے ہیں، غلام مصطفی مغل نے کہا کہ کچھ لوگوں کی عادت صرف تنقید برائے تنقید کرنا ہے ایسے لوگ پارٹی کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں جبکہ پارٹی ورکر اگر تنقید برائے اصلاح کریں تو بہت سے مسائل ٹیبل ٹاک پر حل ہو سکتے ہیں، غلام مصطفی مغل نے کہا کہ پی ایم ایل این امارات کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال بھی اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں اور پارٹی امور میں دلچسپی لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این امارات مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے تا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ووٹوں کی بھاری اکثریت حاصل کر کے جیت سکے،غلام مصطفی مغل نے کہا کہ پی ایم ایل این کا مستقبل روشن ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک سنگین بحرانوں سے باہر نکل آیا ہے، اور وہ دن دور نہیں جب ن لیگ کی بہترپالیسیوں اور حکمت عملیوں سے ایک بار ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا، غلام مصطفی مغل نے کہا کہ پی ایم ایل این امارات کے تمام ساتھی اپنے قائد کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر آواز پر لبیک کہتے ہوئے ان کے ساتھ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں اور دعا گو ہیں کہ پاکستان معاشی اور دیگر بحرانوں سے باہر نکل آئے، غلام مصطفی مغل نے پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے تمام عہدیداران ورکرز، ممبران اور ساتھیوں دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک و قوم کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو ں تا کہ مل جل کر اپنے اعلیٰ قائدین کو سپورٹ کیا جا سکے اور ملک و قوم کی بہتری و ترقی کیلئے اپنے حصے کا فرض نبھایا جا سکے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن