انتہا پسندوں، شرانگیزوں ، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں : غلام محمود ڈوگر
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی صدارت مےںصدر ڈویشن اور سول لائنز ڈویژن کی ذیلی امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔ امن کمیٹی کے ارکان سمیت اعلیٰ پولیس افسروں نے اجلاسوں میں شرکت کی۔سی سی پی او کہا کہ فرقہ واریت، انتہا پسندوں، شرانگیزوں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ہم سب نے مل کر تفرقہ کو ختم کرنا اور امن و امان قائم کرنا ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بانیان، متولیوں، شیعہ علماءاور دیگر ممبران سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور درپیش مسائل بارے تبادلہ خیال کیا۔
صدر اور سول لائنز ڈویژن میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہر کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کیلئے امن کمیٹی کی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کرتے ہیں۔