سینٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر بھی گرما گرم بحث
ایوان بالا کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کے اقدامات سے خائف نظر آئے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹرز اجلاس میں وزیر داخلہ کے جارحانہ رویے پر شکوے شکایتیں کرتے رہے۔ سینیٹر زرقا نے الیکشن کمیشن کے باہر لیڈی پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کا شکوہ کیا اور تحریک استحقاق جمع کروانے کا کہا۔ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ چور کہا تو تحریک انصاف کے اراکین آگ بگولا ہو گئے۔ سینیٹر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی سیلابی صورتحال پر ایوان کی توجہ مبذول کروائی گئی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ فیصلےپر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔
پارلیمنٹ ڈائری