• news

ڈوپنگ سکینڈل ‘ سپورٹس بورڈ کا ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی تصدیق کی جبکہ انہوں کہا کہ ویٹ لفٹرز کو معطل نہیں کیا گیا ہے البتہ معاملات 3 رکنی عبوری کمیٹی دیکھے گی۔ فیڈریشن کے صدر حافط عمران بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس بی کی معطلی سمیت کسی کارروائی کو نہیں مانیں گے، فیڈریشن کو ناکام بنانے کیلئے کامن ویلتھ گیمز میں شریک نوح بٹ اور دوسرے ویٹ لفٹر کےساتھ کسی کوچ کو سپانسر نہیں کیا گیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی کوشش تھی کہ کوئی میڈل نہ آئے تاکہ فیڈریشن کےخلاف کارروائی کا جواز مل سکے۔واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ حال ہی میں ہاکی فیڈریشن کو بھی معطل کرچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن