آئی او سی نے کرکٹ کو لاس اینجلس 2028اولمپک گیمز میں شارٹ لسٹ کر لیا
لاہور(اسپورٹس رپورٹر)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کرکٹ کو لاس اینجلس 2028اولمپک گیمز میں شارٹ لسٹ کر لیا ہے جس کے بعد ان گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کے امکان میں اضافہ ہو گیا ہے۔اولمپک ایونٹ میں کرکٹ کا مقابلہ آٹھ دیگر کھیلوں کے ساتھ ہوگا جس میں بیس بال/سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، لیکروس، بریک ڈانسنگ، کراٹے، کک باکسنگ، سکواش اور موٹرسپورٹ شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پریزنٹیشن کی صحیح تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے، لیکن ایونٹ میں گیم کی شمولیت کے بارے میں حتمی فیصلہ 2023کے نصف آخر میں متوقع ہے، جب ممبئی میں آئی او سی کی میٹنگ شیڈول ہے۔ بہترین اتھلیٹس اور کھیلوں کو شامل کرنا جو اتھلیٹ کی صحت اور حفاظت کو اولیت دیتے ہیں۔آئی سی سی کو اولمپکس میں کھیل کی شمولیت پر یقین ہے کیونکہ جاری برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022میں خواتین کے کرکٹ مقابلوں کی مقبولیت میں اضافہ نظر آیا ہے۔آئی سی سی چیف ایلار ڈائس کا کہنا تھا کہ ہم نے کامن ویلتھ گیمز سے دیکھا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں نے بڑے ہجوم کے سامنے کھیلنے میں کتنا لطف اٹھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ٹی وی پر بھی ناظرین کی بڑی تعداد نے کرکٹ کو دیکھا ہو گا۔ ملٹی اسپورٹس گیمز میں ہونا، چاہے وہ کامن ویلتھ گیمز ہوں یا ایشین گیمز یا افریقی گیمز، کرکٹ کو ان ملٹی سپورٹس ایونٹس میں شامل کرنا ہمارے کھیل کی ترقی کیلئے اچھا ہے۔