• news

سکیورٹی فورس کے فرض شناس جوان قوم کے ماتھے کے جھومر ہیں: ذکر اللہ مجاہد 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورس کے فرض شناس اور بہادر جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، جنہوں نے مادر وطن کی بقاء و سلامتی کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ پاک فوج، پولیس اور دیگرسکیورٹی اداروں کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ملک اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی بیش بہا قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4 اگست یوم شہداء پولیس کے حوالے سے فرض کی راہ پر قربان ہونے والوں قوم کے بہادر سپوتوں اور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن