• news

نذیر چوہان‘ ان کے بیٹے سمیت 8 ملزموں کی ضمانت منظور

 لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان سمیت 8 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت کی ملزموں کو ایک، ایک لاکھ کا ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ وکیل درخواست گذار کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس نے سیاسی بنیاد پر درج مقدمہ میں گرفتار کیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔ لیگی رہنما نزیر چوہان ان کے بیٹے سعد نذیر،عابد علی، قمر عباس، رفاقت علی، قاسم علی، حافظ رضوان اور فیصل مقبول نے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ چوہنگ پولیس نے نذیر چوہان اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا۔
نذیر چوہان

ای پیپر-دی نیشن