لاہور کی امام بارگاہوں کی صفائی کا عمل مکمل
لاہور(خبر نگار )محرم الحرام میںمحافل اور مجالس کے پیشِ نظر شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے شہر کے تمام ٹاؤنز میں 121 بڑی امام بارگاہوں کی صفائی دھلائی کا عمل مرحلہ وار مکمل کر لیا گیاہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محرم الحرام میں خصوصی صفائی انتظامات کر رہی ہے۔شہر بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور ان کی اطراف میں خصوصی صفائی اور واشنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے محرم الحرام صفائی پلان پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، جلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس مقصد کے حصول کے لیے امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر خصوصی صفائی ٹیمیں مامور ہیں۔