• news

موروثی سیاست ختم کی جائے  انجینئر وسیم کا شاہ محمود کیخلاف مظاہرہ 


ملتان(سپیشل رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما انجینئر وسیم نے ساتھیوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ این اے 157 میں شاہ محمود قریشی اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو امیدوار کھڑا کر کے موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں، موروثی سیاست کو ختم نہ کیا گیا تو ہم بنی گالا کے سامنے دھرنا دیں گے، گزشتہ 15 سالوں سے تحریک انصاف کا حصہ ہوں،  انجینئر وسیم،انجینئر وسیم عباس نے این اے 157 کے لیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن