حکومت کو ایک ماہ میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیدیا: فواد چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے حکومت کو ایک ماہ میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیدیا۔ رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ حکومت کو ایک ماہ سے زائد وقت نہیں دے سکتے۔ آئندہ 48 گھنٹے میں اسلام آباد میں بڑے جلسے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ جلسے میں حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ڈیڈ لائن دیں گے۔ موجودہ حکومت کو بہت وقت دیا گیا لیکن یہ انتخابات کیلئے تیار نہیں۔ اس سے زیادہ وقت دیا تو ملکی معیشت تباہ ہو جائے گی۔ الیکشن کمشن کو ن لیگ کی محبت میں عدالتوں کی بھی پرواہ نہیں۔ قاسم سوری تمام استعفے منظور کر چکے ہیں۔ امید ہے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔