جنرل ندیم سے رضا کما نڈر ہنگری کی ملا قات ، دفا عی تعاون م سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیا ل
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزین زینڈی جو پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں نے گزشتہ روز جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکورٹی، فوجی تبادلوں، تربیت اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہنگری کی دفاعی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان باہمی فائدہ مند بات چیت سے دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں، تعاون کو تقویت ملی ہے اور دونوں افواج کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ۔ چیئرمین جے سی ایس سی نے ہنگری اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزین سنڈی کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔