• news

نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا :گےپکو چےف

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کے چیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا ہئے کہ گیپکو کے عظیم سپوت نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جس کیلئے وہ اور گیپکو سپورٹس کی تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوح دستگیر کے نام مبارکباد ی پیغام میں کیا۔ انہوںنے گیپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر فیصل نفیس یوسف، سپورٹس آفیسر احتشام الحق سپرا، اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر اختر علی سمیت گیپکو سپورٹس آفس کے تمام ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی کھیل کے اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی اور قومی کھیلوں میں ملک و قوم اور محکمے کا نام روشن کریں گے۔درےں اثناءچیف ایگزیکٹو محمد ایوب نے کہا کہ ایام عاشور 9اور10محرم کے دوران امام بارگاہوں اور عزاداروں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور کسی بھی قسم کے غیر متوقع بجلی کے بریک ڈان سے نمٹنے کیلئے گیپکو کے تمام سرکلز، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر مطلوبہ مقامات پرہنگامی مراکز قائم کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے راستوں اور مقامات پرمطلوبہ سامان اور آلات سے آراستہ گیپکو کی گاڑی اور ماہر عملہ موجود رہے گا جو کسی بھی جگہ بجلی کی ٹرپنگ یا دیگر کسی نقص کی صورت میں فوری سروس فراہم کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن