• news

کشمیر کبھی پاکستان سے جدا ہو گانہ ہی کو ئی اسے کر پائے گا:رضوان اسلم

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی60رضوان اسلم بٹ نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کا وہ اہم حصہ ہے کشمیر کبھی پاکستان سے جدا ہو گا اور ہی کو ئی اسے کر پائے گا کیو نکہ ہم تمام مسلمان اپنے دل میں کشمیر کے جوانوں کی قربانیوں کا احساس رکھتے اور ان کے ہر دکھ سکھ میں دل سے شریک ہو تے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت چاہے کتنی ہی کوشش کر لے یا کشمیر کے جوانوں کا کتنا ہی خون بہا لے لیکن مسلمان اپنے مذہب اور مقصد سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے کیو نکہ ہم تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی عوام پر کیے جانے والے مظالم ،قتل و غارت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو اس بات پر آمادہ کر دیا ہے کہ وہ ضرورت پیش آن پڑنے پر اپنے بھائیوں کا ساتھ دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی دشمن کو جیتنے دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن